دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپروم فورسز پر حملے کی ذمہ داری.قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

پروم فورسز پر حملے کی ذمہ داری.قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ریاستی سیکورٹی فورسز پر سرمچاروں نے دو مقامات کلشان اور کلگ کور میں خود کار ہتھیاروں او ر ر اکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ترجمان نے کہ کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے اور فورسز کی جانب سے کیچ گہبن میں تنظیم کے سرمچاروں کی ہلاکت کے دعوئے جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ شکست خوردہ فورسز عام آبادی اور لاپتہ فرزندوں کو شہید کرکے لاشیں پھینک رہی ہے ۔ ان کو بلوچ سرمچار ظاہر کرکے اپنی شکست خوردہ فوج کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش اور انسانی حقوق کے تنظیموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز