جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںپروم و شاہی تمپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

پروم و شاہی تمپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل آدھی رات سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی پروم مورو چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس شدید حملے میں چیک پوسٹ راکٹوں کی زد میں آیا ، جس میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے آٹھ فروری کی شام تربت شہر میں پاکستانی فوج کی شاہی تمپ چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز