چهارشنبه, اپریل 16, 2025
Homeخبریںپسنی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں دو بھائی جبری لاپتہ

پسنی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں دو بھائی جبری لاپتہ

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پسنی سے دو بھائیوں کو کل رات 1 بجے قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرئع کے مطابق قابض پاکستانی فوج ایف سی اور سی ٹی ڈی نے کل رات 1 بجے پسنی ورڈ نمبر 1 پر چھاپہ مار کر بلوچ زبان کے شاعر نواب ساحل اور اس کے بھائی شہباز علی کو لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رواں ہفتے میں قابض پاکستانی فورسز حواسی باختگی کی زد میں اپنی جارحیت کو مزید تیز کرکے ایک درجن کے قریب بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کردیا جوکہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

نواب ساحل اور اسکے بھائی کی لواحقین نے حکام بالا، انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی و سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے وہ ان کے پیاروں کے لیئے آواز بلند کرکے انھیں بازیاب کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز