تربت (ہمگام نیوز) بلوچی زبان میں کلاسیکی شاعری اور “قدیم گیدی کسہ” پر تحقیق کے معروف نام بوھیر کلانچی طویل علالت کے بعد آج صبح زندگی کی بازی ہار گئے۔
وہ کافی عرصہ سے عارضہ کے سبب کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم علاج کے دوران ہی آج ان کا انتقال ہوا۔
بوھیر کلانچی بلوچی ادب کے ایک نمایاں نام تھے۔ انہوں نے قدیم شاعری اور کسہ کہانیوں پر کافی کام کیا جب کہ وہ شاعری بھی کیا کرتے تھے۔
قدیم گیدی کسہ کہانیوں پر بلوچستان اکیڈمی تربت نے ان کی تحقیقی کتاب “منوں رستوں نلے بوتوں” شائع کی تھی جو گیدی کسہ کہانیوں پر مشتمل ایک اعلی ترین ادبی کام شمار ہوتا ہے۔