پسنی( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے پسنی میں 15 سالہ لڑکی نے تیل چھڑک کر خود سوزی کرلی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی باعث لڑکی پوری طور پر جھلس گئی تھی جسے ان کے خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔جہاں شدید جھلس جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہوسکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تاہم خودسوزی کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔