پسنی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پسنی کے ماہی گیر،دوکاندار اور کاروباری طبقے سمیت عام عوام کی جانب سے آج پسنی میں اجتماعی نمازتوبہ،نمازحاجت اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیاگیا۔
اس اجتماعی نماز اور دعا میں پسنی فش ہاربر کے مول کے قریب مفتی رحمت اللہ عباسی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسان پر بھوک،تنگ دستی اور پریشانی اس وقت خدا نازل کرتا ہیں جب اللہ انسان سے ناراض ہو اور عقوبت کی شکل میں یہ مشکلات نازل کرتا ہیں تاکہ انسان اپنی گناہوں سے توبہ کرکے راہِ راست پر آجائے جب انسان اپنے گناہوں کی معافی کرکے راہِ راست پر آ جاتا ہے تو پھر اللہ پاک اپنی رحمتیں اُن پر نازل کردیتا ہےاور اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہاکہ دعا اور صدقہ تمام بلاؤں کو ٹال دیتا ہے اور خیرات تمام مصیبتوں کو روک دیتا ہے ۔
خطاب کے بعد دو رکعت نماز نفل کا اہتمام کیا گیا نماز کے بعد اجتماعی دعا کی گئی ۔
دعا میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک رہے ہیں۔دعا کے بعد خیرات کیاگیا جس میں 750 خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔