دوشنبه, مارچ 31, 2025
Homeخبریںپسنی ،حب ،تربت ،کولواہ اور خاران میں بم دھماکہ فورسز پر حملہ

پسنی ،حب ،تربت ،کولواہ اور خاران میں بم دھماکہ فورسز پر حملہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان میں فورسز کیمپ قافلوں سمیت تھانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی شہر میں ایک زوردار دھماکہ اور بعد میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔ پسنی پولیس نے دھماکہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ دھماکہ کی جگہ اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

کولواہ کے علاقے مادگ قلات میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، ایک گھنٹے سے زائد فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

اسطرح حب پولیس اسٹیشن پر بم حملہ ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب حب شہر میں سٹی تھانہ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

علاوہ ازیں تربت ناصر آباد میں پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے کی، اطلاعات ہیں بتایا جارہاہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ناصرآباد میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی ۔

دریں اثناء خاران گزی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد نے بڑا حملہ کردیا ہے ،تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز