یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپسنی: بیلار سے ایک تشدد زدہ نعش برآمد

پسنی: بیلار سے ایک تشدد زدہ نعش برآمد

پسنی (ہمگام نیوز ) پسنی کے علاقے کلانچ سے بلوچ فرزند کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقے کلانچ سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے بلوچ فرزند کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کی شناخت کلانچ، بیلار ،امبی بازار کا رہائشی بابو ولد محراب کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ دونوں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کے گھر میں چھاپا مار کر ان کو اغوا کیا تھا۔

یاد رہے دو ہزار چودہ میں بھی بابو محراب کو قابض فورسز نے حراست میں لے کر اذیت گاہ میں منتقل کردیا تھا جو ایک سال بعد قابض فورسز کے عقوبت خانوں میں غیر انسانی تشدد سہنے کے بعد بازیاب کردیا گیا تھا۔

واضع رہے بابو محراب شہید صابر بلوچ کے چچا ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز