پسنی :(ہمگام نیوز)
پسنی میں 17 سالہ نوجوان کو پاکستانی قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق، اس نوجوان کو 19 تاریخ کو اغوا کیا گیا اور وہ تاحال لاپتہ ہے۔
اغوا ہونے والے نوجوان کی شناخت قدیر احمد ولد لال بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو پسنی کا رہائشی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 19 تاریخ کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پسنی سے نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
یہ واقعہ بلوچ نوجوانوں کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے سلسلے کا حصہ ہے، جس میں کئی نوجوان کراچی اور بلوچستان سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اٹھائے جا چکے ہیں