شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپسنی قابض فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ ،ایک نوجوان بازیاب

پسنی قابض فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ ،ایک نوجوان بازیاب

پسنی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے فورسز نے اکمل ولد اختر نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق انہیں رات گئے واد سر محلہ ریکپشت گھر سے لاپتہ کیا گیا اور اس دوران انکے موبائل اور دیگر سامان بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے ۔

لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دانش نامی جبری لاپتہ نوجوان پانچ ماہ بعد بازیاب ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز