پسنی ( ھمگام) گزشتہ دن سی پیک روٹ پر واقع بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں وارڈ نمبر 6 میں قابض پاکستانی فوسز اور دیگر اداروں نے پسنی میں موجود ریاستی دلال اور ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ عیسی نوری کے بیٹے میار جان نوری اور ملا ذاکر کی مدد سے گھر گھر چھاپہ مارا کئ گھروں میں لوٹ مار کے علاوہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے ایک بار پھر گھروں کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے گئے ـ کئ خاندوں کو دھمکی دے دی گئ اور کئ لوگوں کو خوف ہراساں میں مبتلا کردیا ـ زگری فرقہ کے روحانی پیشوا اور بی این پی کے رہنما سید عیسی نوری کے بیٹے میار جان نوری نے دشمن پاکستان کی آرمی اور آئ ایس آئ کی مدد سے بنائے گئے بلوچ کش ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ ہیں جو کہ میار جان نوری کے کہنے پر پسنی وارڈ نمبر 6 میں کئ بار پاکستانی آرمی نے ان کی مدد سے چھاپہ مارا، گھروں کی لوٹ مار کے علاوہ بے گناہ بلوچوں پر تشدد کیا اور کئ بلوچ فرزندوں کو انہی میار جان نوری کی مدد سے جبراً اغوا کردیا جو کہ تاحال ٹارچر سیلوں بلوچ ہونے کی بنا پر تشدد سہ رہے ہیں ـ