کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں سمندر کنارے نامعلوم افراد نے کشتی کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پسنی میں ساحل سمندر پر لنگرانداز ایک کشتی کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ دی جس سے کشتی جل کرخاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔