پسنی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق میں پسنی میں طوفانی بارشوں سے شہری آبادی ڈوب گیا، سینکڑوں رہائشی مکانات منہدم ، ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف شہریوں نے روڑ بلاک کر دیا ہے ۔ نکاسی آب کا نظام ناکام بلدیہ کے پاس ڈی واٹرنگ کے لیے وسائل کم پڑ گئے، پی ڈی ایم اے منظر عام سے غائب، نکاسی آب کے کاموں میں سست روی سے مزید نقصانات کا اندیشہ پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں مسلسل گیارہ گھنٹے سے طوفانی بارشوں نے شہری زندگی مفلوج کردیا، سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، موبائل نیٹ ورک جام ہونے کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف مشتعل شہریوں نے ماشاءاللہ چوک پر مین روڑ کو بلاک کردیا، بلدیہ عملہ، حق دو تحریک، سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ارکان لوگوں کے گھروں میں نکاسی آب کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، بلدیہ کے پاس ڈی واٹرنگ کے لیے وسائل کم پڑ گئے، نکاسی آب سست ہونے کی وجہ سے مزید رہائشی مکانات کے منہدم ہونے کا اندیشہ ہے۔