کوئٹہ( ہمگام نیوز) پسنی سے چند روز قبل اغواءہو نے والے محکمہ ایری گیشن کے چھ افراد میں سے اغواءکنندان نے دو افراد کو رہا کر دیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے قریب شادی کور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ایری گیشن کے چھ اہلکاروں کواس وقت اغواءکیا تھا جب وہ گوادر جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو ان چھ ایری گیشن اہلکاروں میں سے دو کو رہا کر دیا۔ جبکہ چار اہلکار ابھی تک اغواءکرنیوالوں کے پاس ہے تا ہم فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اغواءکا روں نے دو افراد کو جو رہا کیا اس کی وجہ کیاہو سکتی ہیں کیونکہ محکمہ کے ایری گیشن کے چار اغواءکار ابھی ان کے قبضے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔