سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپسنی کے ریڈار سسٹم پر حملہ

پسنی کے ریڈار سسٹم پر حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) گوادر کے علاقے پسنی میں موجود ہوائی ٹریفک کنٹرول ریڈار سسٹم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

حملے کے بعد ریڈار کا کراچی اور دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب پسنی کے قریب موجود ہوائی ٹریفک کو کنڑول کرنے والے ریڈار سسٹم کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اسول ایوی ایشن اتھارٹی (جنوبی) کے جنرل مینجر قاضی مقبول نے ڈان کو بتایا کہ ‘ریڈار محفوظ ہے’ جبکہ حملے کے بعد ریڈار کو عارضی طور پر کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ریڈار کی جزوی بندش کے باعث ایئر ٹریفک کا کنٹرول کچھ دیر کے لیے متاثر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز