شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںپشامگ میں قابض ایرانی آرمی کا حملہ ،8 طلباء گرفتار، مولانا کوہی...

پشامگ میں قابض ایرانی آرمی کا حملہ ،8 طلباء گرفتار، مولانا کوہی کے گھر میں عورتوں اور بچوں پر تشدد۔

پشامگ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج 4 مئی بروز ہفتہ کی صبح قابض ایرانی آرمی اور دیگر نے پشامگ کے گاؤں اور شہریوں کے رہائشی مکانات پر چھاپہ مار کر دینی مدرسہ انوار الحرمین کے آٹھ طلباء کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اس مولانا فضل الرحمان کوہی کے گھر پر چھاپہ مار کر عورتوں اور بچوں کو حراساں کرنے کے بعد ان کے موبائل فون چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ان آٹھ دینی مدرسہ کے طالب علموں کی شناخت عبدالاحد، ہادی، اویس، رفیع اللہ، ولید، زاہد، سعید اور محب اللہ سمیت جبکہ ان طلباء کا خاندانی نام معلوم نہیں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مولوی کوہی کے گھر کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ کر عدالتی حکم کے بغیر اندر داخل ہونے اور خواتین اور بچوں میں دہشت پھیلانے کے بعد قابض ایرانی آرمی نے اس کے اہل خانہ کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔

قابض آرمی نے انوار الحرمین مسجد اور دینی درسگاہ پر بھی حملہ کیا، دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے بعد آٹھ طلباء کو گرفتار کرنے کے علاوہ قرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرکے انہیں زمین پر پھینک دیا، اور مدرسہ کے گاڑی کو بھی پتھر مار کر تباہ کر دیا توڑ دیا کر دیا۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی میں قدس کور کے ہیڈ کوارٹر نے بھی اعلان کیا تھا کہ مسلح گروپ “جیش العدل” کے متعدد کارندوں اور حامیوں کو جو اس سال 24 دسمبر 1402 اور 16 اپریل کو اس گروپ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ، پشمگ گاؤں میں مارے گئے گرفتار کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز