دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر حملے میں شدید زخمی، تشویشناک...

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

 

وزیرستان (ہمگام نیوز) قبائلی علاقہ اور ہمیشہ سے پاکستانی دہشت گردوں کی جنت رہنے والا جنوبی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رہنما عارف وزیر اپنے گھر وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی سے نا معلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

عارف وزیر کو زخمی حالت میں مقامی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عارف وزیر پرریاست مخالف بیانات کے الزامات ہیں اور کئی بار حکومت کی جانب سے ان کے ریاست مخالف بیانئے کے نتیجے میں انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ایک ماہ قبل افغانستان میں ان کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دینے کے بعد واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن چند روز پہلے ہی انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز