جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںپشین جانے والی مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جانبحق...

پشین جانے والی مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جانبحق متعدد زخمی

 

خضدار (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں کراچی سے پشین جانے والی مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے سنگور کے مقام پر کراچی سے پشین جانے والی مسافر کوچ الجمشید میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے بس میں موجود 5 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی اور مسافر زخمی ہوے۔

جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت عمل دستہ زوجہ فتح جان، ساجدہ بنت فتح جان، زبیدہ بنت فتح خان، عصمت خان ولد فتح خان اور تیمور خان ولد فتح خان کے ناموں سے ہوی ہے۔

جبکہ فتح خان ولد امیر محمد اور 9 سالہ پھل وش ولد فتح خان اقوام روتانی ساکنان کچلاک کوئٹہ اس واقعہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز