پشین (ھمگام نیوز) پیر کی شام بلوچستان کے شہر پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے ضلع پشین کے علاقے گنج محلہ میں فائرنگ کی۔
مقتول شخص کی شناخت فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی کا رہائشی ہے۔ لاشوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔