Homeخبریںپشین میں لاش برآمد، سبی لونی روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ؛...

پشین میں لاش برآمد، سبی لونی روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ؛ وڈیرہ برکت علی کولاچی بیٹے سمیت زخمی

پشین / سبی(ھمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پشین سول ہسپتال میں ایک نامعلوم شخص کی لاش لائی گئی ہے، جس کی شناخت فیض محمد ولد آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ اور ہسپتال ذرائع کے مطابق، متوفی کے لواحقین یا ان کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سول ہسپتال پشین یا متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ تدفین اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کی جا سکیں۔

دوسری جانب سبی کے علاقے لونی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مقامی وڈیرہ برکت علی کولاچی اپنے بیٹے سمیت زخمی ہو گئے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز