پشین (ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پشین میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بمب دھماکہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے علاقے کلی ملیزئی میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بمب دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،
ذرائع کے مطابق بمب موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جوں ہی ایف سی کی گاڑی قریب آئی موٹر سائیکل زور دار دھماکے سے پھٹ گیا.
آخری اطلاعات تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے مگر مزکورہ علاقوں میں فورسز پر حملے اکثر و بیشتر تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی رہی ہے.