سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںپنجاب: سنگدل باپ نے 1 سال کی معصوم بیٹی کو زمین...

پنجاب: سنگدل باپ نے 1 سال کی معصوم بیٹی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔

پنجاب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع جنگ کے شہر شورکوٹ میں بیوی کی ناراضگی پر سنگدل عمران نامی شخص نے طیش میں آکر اپنی 1 سالہ معصوم بیٹی قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شورکوٹ کے نواحی علاقے حویلی بہادر شاہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق عمران نامی ملزم کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ ملزم بیوی کو منانے کیلئے اپنے سسرال پہنچا تاہم بیوی کو منانے میں ناکام رہا۔ اس دوران دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی ہوا جس کے بعد ظالم شخص نے 1 سالہ معصوم بیٹی کو بیوی سے چھین کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ واقع کے بعد ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز