اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب کے کالجوں میں بلوچ طالب علموں پر تشدد بدستور جاری۔ تفصیلات کے مطابق اقراء ریزیڈینشل اسکول اینڈ کالج مری میں بلوچ طالب علم متعصب انتظامیہ اور اساتدہ کا بدستور نشانہ بن رہے ہیں۔خیال رہے چند ماہ قبل اسی کالج میں تربت سے تعلق رکھنے والے بلال بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے انکا آنکھ، منہ اور جسم کے دوسرے حصے شدید متاثر ہوئے تھے، تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 12 بلوچ طلباء نے کالج چھوڑ دیا تھا مگر اساتذہ اور انتظامیہ نے اپنی ہٹ دھرمی دکھا کر ایک بار پھر ایک بلوچ طالب علم پر تشدد کرکے وہی عمل دہرایا ہے۔ بلوچ میڈیا کو موصول ہونے والی یہ تصویر تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم کا ہے مگر ڈر اور خوف کی وجہ سے طالب علم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بلوچ طالب علموں پر معیاری تعلیم کے دروازے بند کرنے کے لیئے انتظامیہ اور اساتذہ ایسے ہتکھنڈے آزما رہا ہے۔


