لاہور (ہمگام نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے غنڈوں کا بلوچ طلبہ پر حملہ، پانچ بلوچ طلبہ زخمی،قابض پولیس نے متاثرہ طلبہ کو ہی گرفتار کر لیا۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مسلح افراد نے ہاسٹل میں موجود بلوچ طلبہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
تاہم، حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے،قابض پنجاب پولیس نے 20 سے زائد بلوچ طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
طلبہ تنظیموں نے فوری رہائی اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔