دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپنجاب: 7 درندہ صفت افراد کا لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پنجاب: 7 درندہ صفت افراد کا لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پنجاب: 7 درندہ صفت افراد کا لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 7 درندہ صفت افراد نے معصوم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر تشویش ناک حالت میں سڑک پر پھینک دیا۔

پولیس نے واقع کی سماعت کے بعد ملزمان کے خلاف ایف ائی آر درج کر لیا ۔اور ملزمان کے خلاف تفتیشی عمل بھی شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک معصوم لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد 7 جنسی درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ 7 افراد نے گلشن راوی کے علاقے سے متاثرہ لڑکی کو اغوا کیا اور چوہنگ کے علاقے میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بعدازاں لڑکی کو تشویش ناک حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق سڑک پر تشویش ناک حالت میں پڑی متاثرہ لڑکی کو راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا اور بیان بھی قلمبند کرلیا۔جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں معصوم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا یہ پہلا واقع نہیں۔اس سے پہلے بھی ہزاروں معصوم لڑکیوں کو پنجاب کے درندہ صفت وحشیوں نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز