دوشنبه, اپریل 14, 2025
Homeخبریںپنجگور،شال لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ،بہن بھائی...

پنجگور،شال لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ،بہن بھائی ہاتھوں قتل

پنجگور،شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ پنجگور کے علاقے دزناپ سے گزشتہ روز امجد علی ولد محمد انور نامی نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوا ہے، جو گرمکان کا رہائشی ہے۔

لواحقین کے مطابق، امجد علی دو روز قبل اپنی ذاتی گاڑی میں پنجگور بازار راشن لینے گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو ا۔ آج دزناپ کے علاقے سے اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

علاوہ ازیں شال میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شال خلجی کالونی فقیر آباد میں بھائی نے 30 سالہ بہن سعدیہ کوگولی مار کر قتل کر کے فرار ہوگیا ۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

 قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

  پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز