شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور، سی پیک روڈ سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

پنجگور، سی پیک روڈ سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 20 فروری 2026 کو پنجگور سی پیک روڈ پر کجھور فیکٹری کے قریب ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں لاش کی شناخت لاپتہ جہانزیب ولد محمد علی، ساکن عیسیٰ سورگ کے نام سے ہوئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب کو نومبر 2025 میں ریاستی دلاروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ آج ان کی تشدد زدہ لاش پنجگور سی پیک روڈ پر کجھور فیکٹری کے قریب سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز