پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو غریب نواز ہوٹل کے قریب ایک شخص کی چھلنی ہوئی لاش برآمد۔
لاش کی شناخت لاپتہ ظہیر بلوچ کے بیٹے ذیشان ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے دس سالوں سے جبری لاپتہ ظہیر احمد بلوچ کے بیٹے زیشان ظہیر جہنیں ایک روز پہلے جبری لاپتہ کیا گیا تھا آج ان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ان کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں، ذیشان ظہیر کے والد ظہیر بلوچ پچھلے دس سالوں سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہیں اپنے والد کی بازیابی کے لئے زیشان احتجاج کررہے تھے کہ خود ذیشان کو گزشتہ روز 29 جون کو فٹبال چوک پنجگور سے ریاستی پشت پناہی حاصل ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغواء کیا اور آج صبح سوردو پنجگور سے ان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔
زیشان کی بازیابی کے لئے گزشتہ شب سے احتجاج بھی کیا جارہا تھا۔


