سه شنبه, اکتوبر 29, 2024
Homeخبریںپنجگور، پروم میں ڈیتھ اسکواڈ اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ،...

پنجگور، پروم میں ڈیتھ اسکواڈ اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، مبینہ ڈیتھ اسکواڈ ظاہر شمبے زئی ہلاک

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور، پروم میں دزگٹ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد اور مبینہ ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مبینہ ڈیتھ اسکواڈ ظاہر شمبے زئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ظاہر شمبے زئی کا تعلق پروم سے تھا اور وہ مبینہ طور پر قابض پاکستانی خفیہ اداروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے مسلح گروہ، ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہم رکن بجار شمبے زئی کا بھائی تھا۔

واقعے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ظاہر شمبے زئی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز