شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور، ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور، ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے وشبود سے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت زوہیب ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کے علاقے وشبود کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق زوہیب کو منگل کے روز وشبود میں واقع میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جاری ایک انٹرویو کے دوران ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کار گاڑی میں سوار تھے اور زوہیب کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

بدھ کی صبح زوہیب کی لاش بونستان مرگو ڈن کے علاقے سے برآمد ہوئی، جس پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز