کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملے ہوا ہے –
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب رات سات بجے کے بعد نوشکی کی فضا زور دار دھماکے سے گونج اٹھا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فضا کے اوپر دور دور تک زردی کی روشنی چھا گئی قاضی آباد۔ کلی غریب آباد اور آس پاس کے کلیوں کے لوگ خوف سے اپنے گھروں سے نکل گئے اور جبکہ بازار کے اندر بھگدڑ مچ گئی دھماکے کی خوف سے لوگ بھاگنے لگے، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا آوازیں سنی گئی اور مسلسل یکے بعد دیگرے دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قابض ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے ان دھماکوں کے نتیجے ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر بھی متاثر ہوئے ہیں نوشکی میں فائرنگ کا سلسلہ کا جاری ہے زخمی یا ہلاکتوں کی اطلاع ہے ،
اس حملے کے بعد نوشکی میں قابض سیکورٹی فورسز حالات کو قابو کرنے کیلئے الرٹ ہے
جبکہ دوسری جانب لیویز زرائع کے مطابق پنجگو کے گھوڑا چوک کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں-
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تازہ حملوں کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو شدید نقصانات کا سامنا ہوا ہے-