پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان علاقہ سوراب گدر سے ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں ہفتے کی دوپہر گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہےاسداللہ رئیسانی کو بدھ کے روز شال سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔
ان کی رہائی کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے، تاہم بازیابی کے حالات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔


