دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپنجگور: تیل کے کاروبار سے منسلک 2 افراد قابض پاکستانی فورسز کے...

پنجگور: تیل کے کاروبار سے منسلک 2 افراد قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ۔

پنجگور(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے قابض پاکستانی فوج نے تیل کے کاروبار منسلک دو افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے وحید ولد کریم داد اور بلال ولد عیسی جان سکنہٰ پنجگور کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ دونوں افراد کو گرفتاری کے وقت تشدد کا نشانہ بنانے کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے حال ہی میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے عمل میں تیزی دیکھنے میں آئی ہیں، جس کی وجہ سے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز