پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور وشبود کی رہائشی خاتون بی بی مہر ونسا اور ان کی بہن بی بی صابران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہائی غریب بے سہارا ہیں، پنجگور میں ہمارا کوئی سہارہ نہیں، ہمارے گھر کے مرد حضرات مزدوری کرکے اپنے بچوں اور گھر کو سنبھالتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ عید سے قبل چاند رات کو نامعلوم افراد ہمارے گھر میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کی زد میں آکر میں مہرو نسا شدید زخمی اور بے ہوش ہوگئی۔ ہم انتہائی کرب و اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں، ہماری اتنی گنجائش نہیں ہے کہ ہم ہسپتال اور لیبارٹری کے اخرجات برداشت کریں۔ ایک خاتون اور بے سہارا گھر پر حملہ بلوچی روایت کیخلاف اور انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے۔

پریس کانفرنس کے توسط سے اہالیان پنجگور علما کرام، سیاسی جماعتیں، قبائلی معتبرین سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمیں اس کرب اور پریشانی سے نجات دلاکر اس غریب خاندان کو انصاف دلانے کیلے آواز بلند کریں۔