یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںپنجگور :زمباد گاڈی حادثے کا شکار ، ایک شخص جلس کر جاں...

پنجگور :زمباد گاڈی حادثے کا شکار ، ایک شخص جلس کر جاں بحق اور ایک زخمی

پنجگور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سی پیک روڈ پر زمباد گاڈی حادثے کا شکار ہوا ہے 

مزکورہ حادثہ پنچگور کے شہر بونستان سرسانڈ میں پیش آیا ہے. 

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے شہر بونستان سرسانڈ میں سی پیک روڈ پر زمباد گاڑی حادثہ میں مکمل تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد گاڑی تین گھنٹے تک جلتا رہا جہاں کوئی فائر برگیڈ گاڑی لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے نہیں پہنچا اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد آیا. اور لیویز انتظامیہ عوام کے ساتھ بے بس ہو کر گاڑی کی آگ خود بخود بجھ جانے کا انتظار کرتے رہے. 

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں دو افراد سوار تھے ایک شخص گاڑی میں جلس کر جاں بحق ہو گیا جس کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے اور زخمی شخص حادثاتی طور پر گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور آدھا جلس گیا ان کو مزید طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز