پنجگور: (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق گرمکان کے رہائشی صدام حسین ولدشفع محمد کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جان بحق اور اس کے دو ساتھی ابراھیم ولد اسماعیل اور فرزاد ولد علی محمد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے کے بعد واپس آرہے تھے کہ انکو زنڈین داز کے قریب سی پیک روڑ پر نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے اور اسکے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔