پنجگور ( ہمگام نیوز) پنجگور میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو میں ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کر موبائل فونز لوٹ لیئے ـ
مزید اطلاعات کے مطابق رات پنجگور کے علاقے سوردو میں گاڈی سوار ڈاکوؤں نے احمد جان ولد عبداللّہ کی موبائل ڈیلر شاپ سے لاکھوں روپے کے موبائل فونز اور دیگر الیکٹرونکس سامان لوٹ کر فرار ہونے کامیاب ہوگئے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی آئی ایس آئی اور آرمی کے سرپرستی میں معصوم لوگوں کا قتل عام چوری ڈکیتی اور معصوم شہریوں کا اغوا جاری ہے ـ