پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پروم کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز نے رواں مہینے 23 تاریخ کو چھاپوں کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ لاپتہ ہونے والے پانچ افراد میں سے دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ،جبکہ 3 کی شناخت عبدالغفار ولد ملنگ، حامد ولد داد محمد اور مجید ولد رشید کے ناموں سے ہوا ہے۔

عبدالمجید بارے انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 17 مارچ 2017 میں پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہوئےتھے اور 23 جنوری 2020 کو بازیاب ہوا تھا ، یہ دوسری بار ہے انھیں گمشدگی کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔