یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںپنجگور ـ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

پنجگور ـ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز) پنجگور تسپ اسٹار چوک پر جیمنی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص شدید زخمی ہوئے ـ

 تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ اسٹار چوک پر جیمنی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جسکے سبب موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جیمنی گاڑی ڈرائیور کی شناخت جہانزیب نکر ساکنہ تسپ سے ہوئی جس سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری۔

جبکہ شدید زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اس روڈ پر پہلے کئی بہت سے ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جس سے دوقیمتی جان ضائع ہوئی ہے۔

قبل اس سے پیش روڈ حادثہ کے باعث ایک نوجوان عابد حسین ولد عبدالخالق تسپ اور 13 سالہ بچہ جانبحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز