پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے جو خدابادان کا رہائشی بتایا جاتا ہے تاہم واقعے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
پنجگور ہی کے علاقے پروم کپ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے ایک دوسرے واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا تاہم آخری اطلاعات آنے تک زخمی شخص کی شناخت نہ ہوسکی اور نہ ہی آنے والی آخری اطلاعات تک واقع کی وجوہات سامنے آسکی ہیں۔


