پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے بونستان میں قابض پاکستان فورسز کے راستے میں ایک ریموٹ کنٹرول بمب نصب کرنے کے دوران وسیم کاشانی شہید ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وسیم کاشانی کے بارے تاحال کوئی خاص معلومات حاصل نہ ہوسکیں اور ابھی ذرائع مزید معلومات کے لئیے منتظر ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ شہید وسیم اس حادثے میں اکیلے تھے یا اور بھی کوئی اسکے ساتھ تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی قابض فوج کے لڑتے ہوئے متعدد واقعات میں بلوچ سپوت اس طرح کے تکنیکی حادثوں میں شہید ہوچکے ہیں جہاں وہ قابض فوج کے خلاف کاروائیاں سرانجام دینے کے عمل میں مصروف تھے تاہم مکمل اطلاعات کے لئیے علاقائی سطح پر رابطے کئیے جارہے ہیں اور یہ اطلاعات بھی ہیں آج شہید کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں ادا کیا گیا۔