شنبه, جون 7, 2025
Homeخبریںپنجگور: مسلح افراد کا ایک گھر پر حملہ تین افراد ہلاک ایک...

پنجگور: مسلح افراد کا ایک گھر پر حملہ تین افراد ہلاک ایک زخمی، حملہ آور ایک شخص کو اپنے ساتھ لے گئے

 

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر پر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی جبکہ مسلح افراد ایک شخص کو حملہ آور حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو میں گذشتہ شپ دو بجے کے قریب محلہ جمعدار احمد ہیتک میں قریب مسلح افراد نے نعمان نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایک کمرے میں رحمدل عرف خلیل احمد، محمد صادق، نسیم، یاسر و دیگر افراد موجود تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں رحمدل عرف خلیل احمد ولد یار محمد، محمد صادق ولد آدم، نسیم ولد فقیر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ یاسر ولد فقیر محمد نامی شخص کو مسلح افراد حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ، آر پی جی و دیگر آتشی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے گھر کو آگ بھی لگ گئی جس سے گھر کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز