پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد کوئٹہ سے پنجگور جانے والی بس لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس الزبیر کوچ کو مسلح افراد نے ٹی وی اسٹیشن کے قریب روک کر مسافروں کے نقدی و موبائل فون لوٹ لیئے، مسافروں کو لوٹنے کے علاوہ مسلح افراد نے بس ڈرائیور اور کلینر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کچھ وقت سے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ چور و ڈاکو قابض پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہیں جنہیں قابض پاکستانی فوج کی طرف سے لوٹ مار و ڈکیتی کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔