پنجگور (ہمگام نیوز ) پنجگور مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تارآفس ائیرپورٹ روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا جہنیں بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی زخمیوں کے نام عبدالباری ولد داد محمد اور علی جان ولد عبدالروف ساکناں چتکان بتائے جارہے ہیں پولیس کے مطابق عبدالباری کا ساتھی علی جان گولی لگنے سے نہیں بلکہ موٹر سائیکل پر سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوا ہے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے