دوشنبه, مارچ 10, 2025
Homeخبریںپنجگور مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ 3 افراد قتل 

پنجگور مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ 3 افراد قتل 

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور گوارگو کاٹاگری میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ عبد الستار ولد بجار سکنہ میر پور خاص سندھ ، زبیر احمد سکنہ میرپور خاص سندھ اور محمد زمان ولد محمد خان کے نامی تین افراد ھلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق مقتولین کاٹاگری میں نائی کے دوکان پر کام کرتے تھے، تینوں افراد دکان میں بیھٹے ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے تینوں موقع پر ھلاک ہوگئے ۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لیویز مزید کاروائی کررہی ہے ، مقتولین کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز