یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر...

پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے پنجگور بس ٹر مینل کے نزدیک ایف سی کے گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہوگیا دھماکے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ہم پنجگور کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کے اہلکاروں اور ان کے دفاتر سے دور رہیں ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔جبکہ کل کیچ کے علاقے کولواہ سگیک کے میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر راکٹوں و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز