اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے میں مسلح افراد کے فائرنگ سے فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں نیو کمپلکس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قابض فورسز کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا.
زرائع کے مطابق فورسز پر فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
پنجگور کے علاقے میں قابض فورسز پر ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی مسلح تنطیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے.