پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے تار آفس میں بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا جس میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت برکت نامی نوجوان سے ہوگئی ہے تاہم قتل کی وجوہات اب تک معلوم نہ ہوسکیں۔


