پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور پروم دز کور میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر نواب ولد بورجان پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے، مگر انکےموٹرسائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


