سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپنجگور: نامعلوم مسلح افراد کا ایک گھر پر حملہ ایک شخص جان...

پنجگور: نامعلوم مسلح افراد کا ایک گھر پر حملہ ایک شخص جان بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی

پنجگور(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح نے افراد ایک گھر پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مقبوضہ مشرقی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے رات کے وقت ایک گھر پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

آخری اطلاعات آنے تک واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کی شناخت کی تفصیلات موصول نہ ہوسکیں اور نہ ہی اس حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز